وزیراعلیٰ پنجاب کے سیکورٹی اسکواڈ کی گاڑی کی ٹکر، نوجوان ہلاک

April 19, 2024

نارووال(نمائندہ جنگ)نارووال کے علاقہ چندووال کے قریب مبینہ طور پر وزیر اعلیٰ پنجاب کے سرکاری سیکورٹی اسکواڈ کی گاڑی کی ٹکر سے 23 سالہ نوجوان ابوبکر جاں بحق ہو گیا ،چچا زاد بھائی رضوان کا کہنا ہے 23سالہ ابوبکر گھر سے موٹر سائیکل پر پٹرول پمپ پر اپنی نوکری پر جا رہا تھا تیز رفتار سرکاری گاڑی موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی موقع پر جاں بحق ہو گیا، کچھ لوگوں نے موقع پر خون کو دھو دیا ، ابوبکر کی والدہ کا کہنا ہے کہ میں مریم نواز شریف سے انصاف کی اپیل کرتی ہوں پولیس نے کزن رضوان کی مدعیت میں تھانہ صدر نارووال میں مقدمہ درج کر لیا ہے ، پولیس ترجمان کا کہنا ہے ابوبکر ساتھی حمزہ کے ساتھ موٹر سائیکل پر آ رہا تھا جس کو پیچھے آنے والی موٹر نے ٹکر ماری اس دوران سامنے سے آنے والے ڈالے سے ٹکرا کر فوت ہو گیا ۔