سونا فی تولہ 1700؍ روپے سستا

April 19, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سونے کی قیمت میں1700روپے فی تولہ کی کمی تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت17ڈالر فی اونس کی کمی سے 2412ڈالر سے کم ہو کر 2395ڈالر فی اونس پر آگئی ،عالمی مارکیٹ میں کمی کے باعث مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 1700روپے فی تولہ کی کمی سے 2لاکھ 50ہزار 200 روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 1458 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 14 ہزار 506روپے ہو گئی تاہم چاندی کی قیمت 2780 روپے پر برقرار رہی۔