عربی سکھانے کا سینٹر، امارات کے قونصل جنرل نے افتتاح کیا

April 19, 2024

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) متحدہ عرب امارات اور اسٹیویٹا کے تعاون سے کراچی کے علاقے بفرزون میں گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹویٹ میں عربی زبان سکھانے کا سینٹرقائم کردیا گیا۔ عربی زبان سینٹرکاافتتاح متحدہ عرب امارات کے کراچی میں قونصل جنرل بخیت عتیق الرومتی نے کیا۔اس موقع پرقونصل جنرل بخیت عتیق الرومتی کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے مخلتف شہروں میں بہت سے پاکستانی کام کررہے ہیں۔ پہلے لوگ عربی زبان کا کورس کرکے ملازمت کرنے یو اے ای جایا کرتے تھے لیکن پھر یہ سلسلہ کم ہوگیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کو ہرشعبے میں ترجیحی بنیادوں پرملازمت دی جائے گی۔