گوگل نے اسرائیل کے ساتھ معاہدے کے خلاف احتجاج کرنے والے ملازمین برطرف کردیئے

April 19, 2024

کراچی (نیوز ڈیسک) ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اسرائیل کے ساتھ معاہدے کے خلاف احتجاج کرنے والے 28ملازمین کو برطرف کردیا ہے۔ یہ برطرفیاں منگل کو نو ملازمین کی گرفتاری کے بعد کی گئی ہیں۔ منگل کو گوگل کے بعض ملازمین نے کمپنی کے نیویارک اور کیلی فورنیا میں واقع دفاتر کے باہر احتجاج کیا تھا۔ احتجاج کا انتظام کرنے والے ایک ملازم جو براہِ راست احتجاج میں شریک نہیں تھے۔