سجادہ نشین علامہ پیر ساجد الرحمٰن برطانیہ پہنچ گئے

April 20, 2024

گریٹر مانچسٹر/ بولٹن (نمائندہ جنگ) آستانہ عالیہ بگھار شریف کے سجادہ نشین علامہ پروفیسر پیر ساجدالرحمن اپنے دو ماہ کے دورے پر برطانیہ پہنچ گئے۔ مانچسٹر ایئر پورٹ پر مریدین کے علاوہ عقیدت مندوں کی ایک بڑی تعداد نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔ وہ اپنے قیام کے دوران کیتھلے بریڈ فورڈ میں20اپریل کو حضرت خواجہ مولانا پیر محمد یعقوب بگھاروی کے سالانہ عرس کی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔ بعدازاں وہ برطانیہ کے مختلف شہروں کا دورہ کریں گے۔ جہاں وہ اپنے اعزاز میں منعقد ہونے والی تقریبات سے خطاب کریں گے۔