امتحانات ،دفعہ 144 عائد

April 20, 2024

پشاور (جنگ نیوز)ضلعی انتظامیہ ہری پور نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام منعقدہونے والے خزاںسمسٹر 2023 کے امتحانات کے موقع پر امتحانی مراکز کے 200 گز کے احاطے میں کسی بھی قسم کے عوامی اجتماع پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 عائد کر دی ہے ان امتحانی مراکز میں گورنمنٹ سینٹیریل ماڈل ہائی سکول تربیلہ،گورنمنٹ ہائی سکول غازی،گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 3 ہری پور،گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ہری پور اور سینٹر جیل ہری پور شامل ہیں۔پابندی کا اطلاق 23 اپریل 2024 سے 27 جون 2024 تک ہوگا کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں مقامی تھانے کو ایف ائی ار درج کر کے قانونی کاروائی کرنے کا مجاز بنایا گیا ہے۔