کورنگی، تاجروں سے بھتہ مانگنے والا ملزم گرفتار، ساتھی فرار

April 21, 2024

کراچی( اسٹاف رپورٹر )کورنگی پولیس نے تاجروں سے بھتہ مانگنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم فرحان نے اپنے مفرور ساتھی کے ہمراہ تاجر سے 20 لاکھ بھتے کی رقم کا مطالبہ کیا تھا اور ملزمان تاجر کو مسلسل مختلف نمبروں سے کال کرکے 20 لاکھ روپے اور کبھی 30 لاکھ روپے کا مطالبہ کرتے رہے۔ملزمان نے تاجر اور اسکی فیملی کو جان سے مارنے کی دھمکی دی اور تاجر کی دکان پر فائرنگ بھی کی۔پولیس کے مطابق تھانہ زمان ٹائون میں تاجر کی مدعیت میں بھتہ خوروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس ایس ایچ کو کورنگی صنعتی ایریا کو خصوصی ٹاسک دیا گیا جنہوں نے ٹیکنکل ٹیم کے ہمراہ ملزم کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزم بھتے اور دیگر جرائم کی سرگرمیوں میں بھی ملوث نکلا،مگرفتار ملزم فرحان اس سے قبل بھی بھتے کے مقدمہ میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔ملزم تاجروں سے بھتہ طلب کرنے کے لیے مختلف واٹس ایپ نمبروں کا استعمال کرتا تھا۔پولیس کے مطابق مفرور ملزم حسن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔