کار حادثے میں جاں بحق تینوں نوجوان ایشیائی نکلے

April 21, 2024

الندن (سعید نیازی) شمال مغربی لندن میں اسٹیپلز کارنر اور سیٹیل پارک میں اتوار کی شب پیش آئے کار کے حادثے میں ہلاک ہونے والے تینوں نوجوان ایشیائی تھے اور پولیس کے مطابق ان میں 21سالہ محمد زاہدانی، 21سالہ محمد غازی اور 21سالہ سہیل ذوالفقار شامل تھے۔ ان کی مرسیڈیز سی ایل کے کنورٹیبل کار پارک کے فین سے ٹکرا کر پشتے سے نیچے گر کر فٹ برج سے ٹکرا کر تباہ ہوئی تھی۔ اتوار کی شب پیش آئے حادثے کے بعد ایمرجنسی سروسز کو طلب کیا گیا تھا جہاں سے کار میں سوار تین افراد کو اسی وقت مردہ قرار دے دیا گیا تھا جبکہ دو افراد زخمی تھے جن کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔ حادثہ کی وجہ جاننے کیلئے سیرئیس کولیژن انوسٹی گیشن یونٹ تحقیقات میں مصروف ہے۔ تحقیقات میں مصروف حادثے کے وقت کار پارک میں موجود حادثہ کے عین شاہدین سے بات کرنے کےخواہاں ہیں۔ ڈیٹکٹیو سارجنٹ پال جیکسن کا کہنا ہے کہ ہماری تمام ہمدردیاں لواحقین کے س اتھ ہیں اور ان کی ہر ممکن مدد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سوشل میڈیا پر حادثہ سے متعلق گرشت کرتی قیاس آرائیوں سے آگاہ ہیں، حادثے کی تحقیقات ہر ذاویہ سے جاری ہے اور ایسے شواہد نہیں کہ حادثے سے قبل کار تیزرفتاری یا اسٹنٹ دکھانے میں ملوث تھی۔ تین جانوں کا ضیاع کن حالات میں ہوا، ان سوالات کا جواب ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو بھی درکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی کے پاس حادثہ کے حوالے سے کوئی موبائل فون یا ڈیش کیمم سے بنی ٹوٹیج ہو تو وہ آگے بڑھ کر رابطہ کریں۔