ضمنی انتخابات میں عوام نے حکومت پر اظہارِ اعتماد کیا: طارق فضل چوہدری

April 22, 2024

لیگی رہنما طارق فضل چوہدری —فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات میں عوام نے موجودہ حکومت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

طارق فضل چوہدری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو رہا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم اپنی ٹیم کے ہمراہ ملک کے معاشی استحکام کے لیے کوشاں ہیں، پاکستان میں دوست ملکوں کے ساتھ کامیاب معاہدے خوش آئند ہیں۔

لیگی رہنما نے کہا ہہے کہ ایران کے صدر کے دورۂ پاکستان کے مفید نتائج نکلیں گے۔