پی پی ایل کی پیدوار میں یومیہ 17 ایم ایم ایس سی ایف گیس کا اضافہ

April 24, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پی پی ایل کی پیدوارمیں یومیہ17ایم ایم ایس سی ایف گیس اور 530 بیرل تیل کا اضافہ، تفصیلات کے مطابق پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے یومیہ 17 ایم ایم ایس سی ایف گیس اور یومیہ 530 بیرل تیل / کنڈنسیٹ شامل کرنے کے ساتھ اپنی پیداوار میں خاطر خواہ اضافے کا اعلان کیا ہے۔ ہائیڈروکاربن کی یہ اضافی پیداوار، جو لاگت میں کمی کے مؤثر اقدامات کے ذریعے حاصل کی گئی ہے، اس سےتوانائی کی طلب اور رسد کے فرق میں نمایاں طور پر کمی ہوگی اور ملک کے قیمتی زرمبادلہ کے ذخائرکی بچت بھی ہوگی۔