صدارتی الیکشن میں مداخلت کا کیس: ٹرمپ کے 18 ساتھیوں پر فردِ جرم عائد

April 25, 2024

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ—فائل فوٹو

2020ء کے امریکی صدارتی الیکشن میں مداخلت کے کیس میں ایری زونا کی عدالت نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 18 ساتھیوں پر فردِجرم عائد کر دی۔

امریکی عدالت کے مطابق سابق وائٹ ہاؤس چیف آف اسٹاف مارک میڈوز پر بھی فردِجرم عائد کی گئی ہے۔

نیویارک کے سابق میئر روڈی جولیانی بھی ان ملزمان میں شامل ہیں جن پر فردِ جرم عائد ہوئی ہے۔

امریکی عدالت کا کہنا ہے کہ ان افراد پر صدارتی اختیارات کی منتقلی کا عمل روکنے کا الزام ہے۔

ریاست ایری زونا کی عدالت نے 11 ری پبلیکنز پر بھی فردِجرم عائد کی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی ریاست جارجیا کے پراسیکیوٹر بھی ٹرمپ اور ان کے ساتھیوں پر ریاستی نتائج الٹنے کا الزام لگا چکے ہیں۔