ایری زونا: اسقاطِ حمل پر پابندی کے خاتمے کا بل منظور

April 25, 2024

تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

امریکا ریاست ایری زونا میں اسقاطِ حمل پر پابندی کے خاتمے کا بل ایوان میں منظور کر لیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق 3 ری پبلکنز نے بھی بل کے حق میں 29 ڈیموکریٹس کا ساتھ دیا ہے۔

امریکی میڈیا نے بتایا ہے کہ یہ بل 28 کے مقابلے میں 32 ووٹوں سے منظور کیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ اسقاطِ حمل پر پابندی کے خاتمے کا بل یکم مئی کو سینیٹ سے منظور ہونے کا امکان ہے۔

اس سے قبل اس پابندی کے تحت اسقاطِ حمل میں مدد دینے والوں کو 5 برس تک قید ہو سکتی تھی۔