کے الیکٹرک کے 7 سالہ سرمایہ کاری منصوبے کا فیصلہ جاری

April 25, 2024

فائل فوٹو

نیپرا نے کے الیکٹرک کے7 سالہ سرمایہ کاری منصوبے کا فیصلہ جاری کر دیا۔

اس حوالے سے ترجمان کے الیکٹرک اویس منشی کا کہنا ہے کہ7 سالہ ٹیرف پر فیصلہ ابھی باقی ہے، 2 ارب ڈالر مالیت سرمایہ کاری پر جاری فیصلہ 240 صفحات کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کی خدمت کے حوالے سے فیصلے کا اجراء سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، سرمایہ کاری منصوبہ کراچی کے بجلی کے نظام کے استحکام کے لیے اہم پیشرفت ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پچھلے ملٹی ایئر ٹیرف کی مدت جون 2023ء میں ختم ہوگئی تھی۔