انگلینڈ اور ویلز میں دکانوں میں چوری کے واقعات 20 برس کی بلند ترین سطح پر

April 25, 2024

انگلینڈ اور ویلز میں دکانوں میں چوری کے واقعات 20 برس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس چوری کے 4 لاکھ 30 ہزار واقعات رپورٹ ہوئے۔ چوری کے واقعات کی یہ شرح 2022 کی نسبت ایک تہائی زائد ہے۔

ریٹیلرز آرگنائزیشنز کے مطابق چوری کے واقعات کے یہ اعداد و شمار اصل واقعات سے کئی گنا کم ہیں۔

ایسوسی ایشن آف کنوئنیس اسٹورز کا کہنا ہے کہ بیشتر دکاندار پولیس کی عدم دلچسپی کے سبب معمولی چوری کے واقعات رپورٹ ہی نہیں کرتے۔