نجی یونیورسٹیوں و دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد

April 26, 2024

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وفاقی حکومت نے نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ تمام نجی اداروں کے نام میں استعمال ہونے والا لفظ نیشنل ختم کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وفاقی کابینہ نے لفظ نیشنل کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ ذ رائع کے مطا بق وفاقی کابینہ نے منظوری نئی یونیورسٹی کے قیام کی منظوری کے دوران دی ۔وزیر اعظم کی ہدایت پر تمام وزارتوں اور اداروں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔یہ ہدایت کی گئی ہے کہ متعلقہ وزارتیں اور ادارے نجی شعبے کی کمپنیوں اور اداروں کیلئے لفظ نیشنل کا استعمال فوری رکوائیں۔