لاہور: پاک نیوزی لینڈ سیریز کے دوران آن لائن جوئے کیخلاف ایکشن کا حکم

April 27, 2024

فائل فوٹو

لاہور میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران آن لائن جوئے کے خلاف ایکشن کا حکم دے دیا گیا۔

سی سی پی او لاہوربلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ جوئے کے اڈوں پر انٹیلی جنس بیسڈ چھاپے مارےجائیں، جوئے کی ترغیب دینے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور ایپس پر نظر رکھی جائے۔

بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ آن لائن جوئے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، رواں سال قمار بازوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران 423 مقدمات درج کیے گئے۔

دوسری جانباعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رواں سال 1863ملزمان گرفتار اور 54 لاکھ 39 ہزار 300 سے زائد کی ریکوری کی گئی۔