پاکستان ٹیم آخری ٹی20 میچ کیلئے لندن پہنچ گئی

May 29, 2024

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان ٹی20 ٹیم آخری میچ کےلئے لندن پہنچ گئی، قومی ٹیم نے آج ہی پریکٹس سیشن میں حصہ بھی لیا۔

پاکستان ٹیم آج لندن میں پاکستان ہائی کمیشن میں ہونے والی تقریب میں بھی شرکت کرے گی، پی سی بی کے چیرمین محسن نقوی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

پاکستان ٹیم کارڈف سے لندن پہنچی ہے، یہاں آخری میچ کل اوول میں کھیلا جائے گا۔

کارڈف میں ہونے والا تیسرا ٹی20 بھی بارش کی نذر ہوگیا تھا جبکہ انگلینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو شکست دی تھی۔

گرین شرٹس کو سیریز برابر کرنے کے لئے آخری ٹی ٹوئنٹی میں بھرپور جان مارنا ہوگی، اسی لئے قومی ٹیم نے لندن پہنچتے ہی 2 گھنٹے کا ٹریننگ سیشن کیا، جس میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی گئی۔