انگلینڈ کیخلاف تیسرے میچ کیلئے پاکستان ٹیم کی تیاریاں

May 27, 2024

انگلینڈ سے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں مقابلے کےلیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی تیاریاں جاری ہیں۔

کارڈف کے صوفیا گارڈنز کرکٹ گراونڈ میں ٹیم پاکستان کے کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ کے ساتھ بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی۔

قومی کھلاڑیوں نے نیٹ پر سارھے 3 گھنٹے تک کھیل کے تینوں شعبوں پر بھرپور انداز میں روز دیا۔

کارڈف میں کل دن بھر بارش کی پیشگوئی ہے، لیکن شام کے وقت ہونے والے میچ سے 2 گھنٹے قبل موسم صاف ہوجائے گا۔

انگلش کپتان جوز بٹلر بیٹے کی پیدائش کی وجہ سے تیسرے ٹی ٹوئنٹی کے لیے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق تیسرے میچ میں پاکستان ٹیم ایک سے دو تبدیلیوں کے ساتھ میدان میں اترے گی، لیکن اس کا فیصلہ ٹاس سے پہلے پچ اور کنڈینشز کو دیکھتے ہوئے کیا جائے گا۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 10 بجے شروع ہوگا۔