بھانجی کی شادی میں شرکت پر گووندا نے کیا کہا؟

April 27, 2024

بھارت کے معروف اداکار گووندا نے تعلقات خراب ہونے کے باوجود اپنی بھانجی اور کرشنا ابھیشیک کی بہن آرتی سنگھ کی شادی میں شرکت کی دعائیں بھی دیں۔

آرتی سنگھ کی شادی کی تقریب میں گووندا نے اچانک انٹری دی جس پر بھانجے کرشنا ابھیشیک خوشی سے نہال ہوگئے۔

واضح رہے کہ دونوں ماما بھانجے کے تعلقات میں گھریلو تنازعات کی وجہ سے گزشتہ 8 برس سے سرد مہری کا شکار ہیں۔

تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گووندا کا کہنا تھا کہ میں اپنی بھانجی کےلیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ خدا اسےبری نظر سے بچائے۔