دوست کا لاپتہ ’سوڈھی‘ کی صحت سے متعلق بڑا انکشاف

April 27, 2024

لاپتہ بھارتی اداکار گروچرن سنگھ کی دوست نے انکی صحت سے متعلق بڑا انکشاف کردیا۔

مقبول سٹکام ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ میں کردار (روشن سنگھ سوڈھی) سے شہرت پانے والے اداکار گروچرن سنگھ گزشتہ چار روز سے لاپتہ ہیں۔

انکے والد کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا 50 سالہ گروچرن سنگھ 22 اپریل کو صبح ساڑھے 8 بجے ممبئی کیلئے گھر سے نکلا تھا، وہ نا تو ممبئی پہنچا اور نا ہی واپس گھر آیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس سے فون پر بھی رابطہ نہیں ہورہا، ہم اسے تلاش کررہے ہیں لیکن وہ اب تک لاپتہ ہے۔

گروچرن کی گمشدگی کی شکایت نئی دہلی کے پالم ایریا تھانے میں درج کروادی گئی ہے، تاہم ابھی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی۔

تاہم اب انکی قریبی دوست مس سونی نے انکشاف کیا ہے کہ گروچرن سنگھ کی طبیعت کچھ بہتر نہیں تھی جبکہ حال ہی میں انہوں نے کچھ ٹیسٹ بھی کراوئے تھے۔

انکا یہ بھی کہنا تھا کہ امید کرتی ہوں کہ وہ بخیر و عافیت مل جائیں۔ میں انکے اہلِ خانہ سے بھی مسلسل رابطے میں ہوں۔

گروچرن سنگھ کی دوست نے یہ بھی کہا کہ دہلی کیلئے نکلنے سے قبل وہ کچھ زیادہ بہتر طریقے سے کھا پی نہیں رہے تھے، جبکہ انکا بلڈپریشر بھی بہت زیادہ تھا۔

لاپتہ گروچرن سنگھ کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔