شمالی کوریا کے ہیکرز کا جنوبی کورین اداروں پر حملے

April 28, 2024

سیول(نیوزڈیسک) شمالی کوریا کے ہیکرز نے جنوبی کوریا کے چپ کا سامان بنانے والے اداروں پر سائبر حملہ کیا ہے۔نیشنل انٹیلی جنس سروس کا کہنا ہے کہ پیانگ یانگ اپنے ہتھیاروں کے پروگراموں کے لیے سیمی کنڈکٹر بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔گزشتہ سال شمالی کوریا نے صدر یون کے ایک معاون کی ای میلز ہیک کی تھیں۔شمالی کوریا نے دسمبر اور فروری میں دو چپ ساز کمپنیوں کے سرورز میں گھس کر ان کی سہولیات کی مصنوعات کے ڈیزائن اور تصاویر چوری کیں۔ اس نے چپ سازی کی صنعت میں دیگر کمپنیوں کو بھی سائبر حملوں کے خلاف احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تنبیہ کی ہے۔