موسمیاتی تبدیلیوں پر قابو پانے کیلئے مشترکہ حکمت عملی بنانی ہوگی، سلجوق مستنصر تارڑ

April 28, 2024

دی ہیگ (راجہ فاروق حیدر) عالمی توانائی کانفرنس (WEC 24) کی 26ویں کانگرس کا اجلاس ہالینڈ کے شہر روٹرڈیم میں منعقد ہوا جس میں آج اعلیٰ سطح کیگول میز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ہالینڈ کے نائب وزیرِ اعظم روب جیٹن اوروزیر برائے موسمیات و توانائی نے اس نشست کی قیادت کی۔تقریب میں مختلف ممالک کے وزراء، پالیسی ساز، سفراء اور دیگر تنظیموں سے وابستہافراد نے شرکت کی۔ پاکستان کی نمائندگی ہالینڈمیں پاکستان کے سفیر سلجوق مستنصر تارڑ نے کی۔ گول میز کانفرس کے دوران ہونے والی گفتگو موسمیاتی تبدیلی، توانائی کے تحفظ، صاف توانائی کی جانب پیش رفت اور COP فریم ورک کے تحت ممالک کی طرف سے متفقہ اہداف کے نفاذ میں درپیش مشکلات جیسے اہم امور پر مرکوز رہی۔ سفیر سلجوق مستنصر تارڑ میں نے اپنی گفتگو کے دوران موسمیاتی تبدیلی پر پاکستان کے نقطہ نظر اور اس پر قابو پانے کے لیے ایک مشترکہ حکمت ِعملی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے حکومتِ پاکستان کی جانب سے گرین انرجی (Green Energy) کے لئے پالیسی فریم ورک کے تحت نیشنل الیکٹرک وہیکل پالیسی، متبادل اور قابل ِتجدید توانائی کی پالیسی جیسے اہداف کے حصول کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 2030 تک ساٹھ فیصد Renewable ذرائع سے بجلی کا حصول حکومتِ پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔ كانفرنس كے دوران، سفیر ِ پاکستان سلجوق مستنصر تارڑ نے ہالینڈکے نائب وزیر اعظم راب جیٹن، اور ورلڈ انرجی کانفرنس کی۔ سیکرٹری جنرل اور سی ای اوڈاکٹر انجیلا ولکنسن سے بھی ملاقات کی۔ سفیر سلجوق مستنصر تارڑ نے توانائی کی مختلف کمپنیوں کے سٹالز کا دورہ کیا اور ان کی تکنیکی مہارت سے فائدہ حاصل کرنے کے مواقع پر تبادلہ خیال بھی کیا۔