سب میرین کیبل کٹنے سے پی ٹی سی ایل کی ٹریفک متاثر نہیں ہوئی، ترجمان

April 28, 2024

اسلام آ باد (آئی این پی ) پی ٹی سی ایل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سب میرین کیبل کٹنے سے پی ٹی سی ایل کی ٹریفک متاثر نہیں ہوئی، سنگاپور سے پاکستان اور یورپ کو ملانے والی کیبل پی ٹی سی ایل کے نیٹ ورک انفرا اسٹرکچر کا حصہ نہیں ، پی ٹی سی ایل کی ٹریفک معمول کے مطابق ہے۔سنگاپور سے پاکستان اور یورپ کو ملانے والی فائبر آپٹیکل کیبل کٹنے کے معاملے پر پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ کا بیان سامنے آگیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ کیبل پی ٹی سی ایل کے نیٹ ورک انفرا اسٹرکچر کا حصہ نہیں ہے، پی ٹی سی ایل کا نیٹ ورک سروس میں کمی کے بغیر بہترین کام کررہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق سنگاپور سے پاکستان اور یورپ کو ملانے والی فائبر آپٹیکل کیبل کٹ گئی ہے۔ ساوتھ ایسٹ ایشیا، مڈل ایسٹ یورپ کیبل کو انڈونیشیا کے قریب کٹ لگے، آپٹیکل فائبر سب میرین کیبل پر پانچ کٹ لگے ہیں۔