خسرہ سے پانچ بچے ہلاک

April 28, 2024

ٹنڈوالہ یار(نامہ نگار)ضلع ٹنڈوالہ یار کی یونین کونسل دھینگانوںوذڈار کو گوٹھ چندرو مئیو راجپوت میں خسرہ کی وبا پھوٹ پڑی مذکورہ گوٹھ میں 7بچے خسرے کی وباکی لپیٹ میں، 7میں سے5 بچے زندگی بازی ہار گئےمرنے والوں میں تین سگے بہن بھائی بھی شامل سول ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ دو بچوں کی حالت سیرس تشویش ناک حالت میں حیدرآباد منتقل مرنے والوں میں 5سالہ اقراء ولد اشرف 4سالہ عاشق ولد اشرف 5سالہ اشفاق ولد اشرف 3سالہ آصف ولد یامین 3 سالہ عدنان ولد اصغر شامل ہیں دوسری جانب ڈپٹی کمشنرسلیم اللہ اوزھو مذکورہ گوٹھ پہنچے تو علاقہ مکینوں کو غصہ آگیا اوروہ ڈپٹی کمشنر کے سامنے سول ہسپتال کے ڈاکٹرز اور عملے کے خلاف پھوٹ پڑے۔