پیف پارٹنرز کو 3 ماہ سے ادائیگی نہ ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، ترجمان

April 28, 2024

لاہور(خبرنگار)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کےترجمان نے وضاحت دیتے ہوئے بتایا ہے کہ پیف پارٹنرز کو 3 ماہ سے ادائیگی نہ ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ۔ ترجمان نے بتایا کہ پیف پارٹنرز کو فروری 2024 تک کی تمام ادائیگیاں کی جا چکی ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ پیمنٹس کی فائلوں پر کام مکمل ہوچکا ہے۔پیف پارٹنرز کو اگلے ہفتے مارچ اور اپریل 2024 کی ادائیگیاں کر دی جائیں گی۔ حکومت پنجاب کی جانب سے فنڈز کی منظوری آخری مراحل میں ہے۔