ایم ڈبلیو ایم اور پی ٹی آئی کی محمود خان اچکزئی کےوارنٹس گرفتاری کی مذمت

April 28, 2024

لاہور(خبرنگار،خصوصی رپورٹر) مجلس وحدت مسلمین اورتحریک انصاف نے سینئر سیاستدان محمود خان اچکزئی کے خلاف جاری وارنٹس گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی رہنماؤں پر بے بنیاد اور جھوٹے مقدمات بلا جواز اور شرمناک ہیں، یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے ۔