حج تربیت گاہ آج ہوگی

April 28, 2024

لاہور (نیوزرپورٹر،خبرنگار)علماء اکیڈمی منصورہ کے زیر اہتمام آج اتوار صبح 9 بجے الحمرا ہال 2 میں عازمین حج کی تربیت گاہ ہوگی، نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ ، فرید احمد پراچہ ودیگر اظہار خیال کریں گے۔ادھرجامعہ اشرفیہ لاہور میں حج تربیتی پروگرام آج صبح 10 سے سہ پہر 4 بجے تک ہوگا ،مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی و دیگر علماحرمین شریفین اور روضہ رسولؐ پر حاضری کے آداب بیان کریں گے۔