سی پی او کی کھلی کچہری شہریوں کے مسائل سنے

April 28, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) سی پی او ملتان صادق علی کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا،کھلی کچہری میں آئے شہریوں نے سی پی او ملتان کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا، سی پی او ملتان نے تمام شہریوں کے مسائل سنے اور میرٹ پر حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے، انہوں نے متعلقہ پولیس افسران کو ہدایات جاری کیں کہ شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کر کے رپورٹ پیش کریں۔