نشتر ہسپتال میں کورونا کا ایک اور ڈینگی کے2مریض زیر علاج

May 11, 2024

ملتان(سٹاف رپورٹر)نشتر ہسپتال میں کورونا کا ایک جبکہ ڈینگی کے 2مریض زیر علاج ہیں، ترجمان نشتر ہسپتال کے مطابق کورونا کے مریض کا آئسولیشن وارڈ میں علاج جاری ہے جبکہ ڈینگی کے 2 مریضوں میں سے ایک مریض میں ڈینگی کی تصدیق ہو چکی ہے اور دوسرے مریض کی ٹیسٹ رپورٹ آنا ابھی باقی ہے ۔