ایم ڈی اے سی بی اے یونین کا ریفرنڈم منگل کو ہوگا

April 28, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم ڈی اے سی بی اے یونین کا ریفرنڈم 30اپریل 2024 بروز منگل کو ایم ڈی اے میں ہوگا، ایمپلائز یونین کے ریفرنڈم میں تین یونین حصہ لے رہی ہیں، ایمپلائز یونین ایم ڈی اے کی جانب سے صدر شیخ محمد رفیع جنرل سیکرٹری رضوان احمدریفرنڈم میں حصہ لے رہے ہیں اور ان کو عقاب کا انتخابی نشان دیا گیا ہے، سٹاف یونین ایم ڈی اے کی جانب سے صدر رخسار قریشی، جنرل سیکرٹری رانا عرفان خان الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں، انہیں انتخابی نشان پھول دیا گیا ہے،نگہبان یونین ایم ڈی اے کی جانب سے صدر محمد اسحاق صاقی جنرل سیکرٹری سید محمد رافع شوذب کاظمی حصہ لے رہے ہیں اور انہیں انتخابی نشان ابابیل دیا گیا ہے۔