چوری کے مختلف واقعات میں شہری نقدی سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم

April 28, 2024

ملتان(سٹاف رپورٹر) چوری کے مختلف واقعات میں شہری نقدی سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم ہوگئے، پولیس نے تفتیش شروع کر دی،تفصیل کے مطابق قطب پور پولیس کو ناگ شاہ سے نظیر احمد نے بتایا کہ صبح بیدار ہوئے تو کمرے کا دروازہ کھلاہواتھا اور سامان بکھرا پڑا تھا، پڑتال کرنے پر دوعدد لیپ ٹاپ ،دوموبائلزفونز سمیت 20ہزار نقدی غائب تھی،دریں اثنا اسی تھانہ کو فاروق اعظم نے اطلاع دی کہ نجی موبائل کمپنی کے ٹاور کو تالہ لگاکر چلاگیا،صبح آیاتو تین عدد بیٹریاں چوری ہوگئیں جب کہ مظفر آبادپولیس کو محلہ فاروقیہ القریش سے مجید احمد نے بتایا کہ اہلخانہ سمیت لاہور گیاہواتھا، پڑوسیوں نے اطلاع دی کہ آپ کے گھر کے تالے ٹوٹے ہوئے ہیں، فوری طور پر ملتان آئے اور چیک کرنے پر گھر سے 1تولہ سونا سمیت دولاکھ روپے مسروقہ پایاگیا، واقعات کی اطلاعات پر پولیس نے تفتیش کا سلسلہ شروع کردیا۔