ٹاسک فورس کی 9 گیس چوروں کے خلاف کارروائی، 20 ہزار کی ریکوری

April 28, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) سوئی گیس ٹاسک فورس ملتان کی9 گیس چوروں کے خلاف کارروائی، ایک صارف کمپریسر کے ذریعے غیر قانونی طور پر گیس کھینچ رہا تھا جس کا میٹر منقطع کردیا گیا،تین صارف جو کہ نان بلنگ پر تھے،ان کے میٹر لگے ہوئے تھے جو ریکور کرکے لیبارٹری بھجوا دیے گئے،پانچ صارفین ایک سے زائد گھروں کو گیس دینے کے جرم میں ملوث پائے گئے جن کی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں جب کہانچارج ٹاسک فورس کی خصوصی ریکوری ٹیم نے 20000 روپے کی ریکوری بھی کروائی۔