پشاور، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کی پرنسپل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

April 29, 2024

پشاور (جنگ نیوز)اہالیان پخہ غلام نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کی پرنسپل کیخلاف سکول کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت علاقے سے منتخب بلدیاتی نمائندوں حاجی ظہیر‘ محمد نواز خان‘ یاسر شہزاد‘ ملک صدام خان‘ گل زمان خان‘ ملک کامران‘ ملک صدیق اور دیگر کر رہے تھے۔ مظاہرے میں بڑی تعداد میں بلدیاتی نمائندوں اور علاقہ عوام نے شرکت کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر سکول کی پرنسپل کیخلاف نعرے درج تھے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پخہ غلام کی پرنسپل جس کا ایک ہی سکول میں تین سال کا دورانیہ پورا ہونے کے باوجود سکول میں پرنسپل کے عہدے پر فائز ہیں جن کا رویہ علاقہ عوام کیساتھ مبینہ طور پر ٹھیک نہیں ہے جبکہ سکول میں طالبات کے داخلے میں بھی ٹال مٹول سے کام لینے سمیت ان کیلئے مختلف مشکلات کھڑی کردیتی ہیں۔