غیر شفاف امتحانات کی وجہ سے معیار تعلیم روبہ زوال ہے‘خیر اللّٰہ حواری

April 29, 2024

پشاور(جنگ نیوز) تنظیم اساتذہ پاکستان خیبر پختونخوا کے سابق صدر خیراللہ حواری ، صوبائی ذمہ دار سکولز سکندر خان یوسفزئی اور صوبائی ترجمان عبد الرزاق داوڑ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبہ بھر میں تعلیمی بورڈز کے زیر نگرانی غیر شفاف امتحانات کی وجہ سے معیار تعلیم روبہ زوال ہےارباب اختیار ہر سال امتحانات شروع ہونے سے پہلے نقل کے خاتمے کے بلند و بانگ دعوے کرتے ہیں لیکن امتحانات شروع ہوتے ہی یہ نعرے صدا بہ صحرا ثابت ہوتے ہیں۔ شفاف امتحانات کے لیے سروس رولز میں ترمیم کرکے بورڈز کے مستقل ملازمین کے ایک بورڈ سے دوسرے بورڈز میں تبادلے کئے جائیں ۔تعلیمی بورڈز کے کلیدی عہدوں پر تقرریاں میرٹ کی بنیاد پر کی جائیں ۔ مکسڈ امتحانی ہال کی پالیسی کو عملی شکل دی جائے