غزہ میں جنگ بندی اور امریکہ سے سفارتی تعلقات منقطع کئے جائیں،اسلامی جمعیت طلبہ

April 29, 2024

پشاور (جنگ نیوز)اسلامی جمعیت طلبہ صوبہ خیبرپختونخوا کے تحت عظیم الشان لبیک یاآقصی،لبیک یاغزہ ریلی۔جمعیت اور فلسطین جھنڈے اٹھائے سینکڑوں کارکنان جی ٹی روڈ پر امڈ آئے،ناظم اسلامی جمعیت طلبہ صوبہ خیبر پختونخوا وسیم حیدر نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر غزہ میں جنگ بندی اور امریکہ کیساتھ سفارتی تعلقات منقطع نہ کی گئی تو اسلامی جمعیت طلبہ امریکی قونصل خانہ کی طرف طلبہ احتجاجی مارچ اور گھیراو کرے گی۔