ام رباب اہل خانہ قتل کیس، ملزمان کی پیشی گواہ پر جرح، سماعت 11 مئی تک ملتوی

April 29, 2024

میہڑ (نامہ نگار) گزشتہ روز میھڑ کی ام رباب چانڈیو کے 3اہل خانہ والد تمندار مختیار علی چانڈیو ،چچا ضلعی کونسلر قابل چانڈیو اور دادا یوسی چیئر مین کرم اللہ چانڈیو کے قتل کیس کی سماعت دادو کی عدالت ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ میں ہوئی۔ جس میں ام رباب چانڈیو،کیس کا مدعی پرویز چانڈیو اپنے وکیل کے ساتھہ پیش ہوئے ۔ جبکہ کیس میں نامزد پی پی کے ایم پی اے سردار خان چانڈیو اور اسکے بھائی ایم پی اے نواب برھان خان چانڈیو کے علاوہ دیگر جیل میں قید ملزمان مرتضیٰ چانڈیو، رئیس علی گوھر چانڈیو، سکندر چانڈیو اور ذوالفقار بھی پیش ہوئے۔