یونان، پاکستانی نے ہم وطن کو معمولی جھگڑے پر قتل کردیا

May 13, 2024

ایتھنز (آئی این پی ))یونان میں ایک پاکستانی نے محض سونے کی جگہ پر ہونے والے جھگڑے پر دوسرے پاکستانی کو تیز دھار آلے سےقتل کر دیا، میکونوز میں انجم یوسف نامی شخص قتل ہوا، پولیس نے تحقیقات شروع کردی، ملزم مفرور، مقتول کے بھائی نے اپیل کی ہے کہ پاکستانی سفارتخانہ بھائی کی میت واپس لانے اور مجرموں کو سزا دینے کیلئے مدد کرے ۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یونان کے علاقے میکونوز میں انجم یوسف نامی شخص کو اس کے ہم وطن نے قتل کردیا۔ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قاتل اور مقتول کا تعلق ایک ہی ملک سے ہے اور دنوں محنت مزدوری کیلئے آئے تھے اور ایک ہی ساتھ رہتے تھے۔ کسی بات پر دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا۔