ہر ورکر کی صحت، بہبود اور حفاظت کیلئے پرعزم ہوں، وزیراعلیٰ مریم

April 29, 2024

لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب کے ہر ورکر کی صحت، بہبود اور حفاظت کیلئے پرعزم ہوں، لیبر قوانین میں ترمیم لا رہے ہیں ،مزدورکی حفاظت سب سے پہلے ہے،ہر روز بحفاظت گھر واپسی یقینی بنائیں گے، ملازمین کی صحت اور حفاظت کی پروا نہ کرنے والی کمپنی کو جرمانہ ہو گا،کام کی جگہ پر حفاظت اور صحت کے عالمی دن پراپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ اس دن کا مقصد ورکرز کیلئے ورک پلیس پر تحفظ اور صحت مند ماحول یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے، حکومت پنجاب،نجی اداروں کے اشتراک سے آکو پیشنل سیفٹی مہم شروع کر چکی ہے۔ کارخانوں، دفاتر، تعمیراتی مقامات اور کھیتوں میں ورک پلیس پر سیفٹی کلچر کا شعور ضروری ہے۔ سیفٹی ایکٹ اور ٹریننگ کرکے حادثات کو روک سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آکوپیشنل سیفٹی حکومت کی ذمہ داری ہے، عملدرآمد ہر صورت یقینی بنائیں گے،انہوں نے فیکٹری مالکان کو ہدایت کی کہ ورکرز کے سیفٹی گیئر پر توجہ دیں اورمحفوظ ماحول فراہم کریں۔