مختلف علاقوں میں پانی و بجلی کی بندش کے خلاف احتجاج، ٹریفک جام ہونے سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں

April 30, 2024

کراچی( اسٹاف رپورٹر )مختلف علاقوں میں پانی و بجلی کی بندش کے خلاف احتجاج کے باعث ٹریفک جام ہو گیا اور گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں ،تفصیلات کے مطابق کورنگی 12 ہزار روڈ چکرا گوٹھ کے سامنے علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا ،مظاہرین نے روڈ کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے بند کر دئیے جس کے باعث ٹریفک معطل ہو گئی ،ٹریفک پولیس کے مطابق اس دوران ٹریفک کو ناصر جمپ سے چمڑا چورنگی کی طرف اور چنیوٹ اسپتال سے قبرستان کی طرف بھیجا گیا،بعد ازاں پولیس سے مذاکرات کے بعد مظاہرین نے اپنا احتجاج ختم کیا،مواچھ گوٹھ حب ریور روڈ اور ناردرن بائی پاس پر علاقہ مکینوں کے احتجاج کے باعث بدترین ٹریفک جام ہو گیا اور گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔