بھینس کالونی میں علاقہ مکینوں کا پولیس کے خلاف سڑک بلاک کرکے احتجاج، ٹریفک کی روانی متاثر

May 20, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بھینس کالونی میں علاقہ مکینوں نےپولیس کے خلاف سڑک بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا ،جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی ،مشتعل افراد نے گاڑی میں سوارافراد پرتشددکیا اورگاڑی کوبھی نقصان بھی پہنچایا،مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ پولیس نےجھونپڑےمیں اسنوکرکھلنےوالوں پر بلا جواز چھاپہ مارا اور اسنوکر کلب کو آگ لگادی ،دوسری طرف پولیس کاکہنا ہےکہ جھونپڑے میں جوا کھیلا جارہا تھا، چھاپے کے دوران جواریوں کو گرفتار کیا گیا۔