پنجاب پولیس میں خواتین ملازمین کی تعداد9ہزارسے تجاوز

April 30, 2024

راولپنڈی (وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر)پنجاب پولیس میں ایس ایس پی سے پولیس سٹیشن اسسٹنٹ کے عہدے تک خواتین ملازمین کی تعداد 9ہزارسے تجاوزکرگئی۔ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس میں اس وقت مجموعی طور 9ہزار 377خواتین مختلف عہدوں پر خدمات سرانجام دے رہی ہیں ۔ان میں 4ایس ایس پیز ، 18 ایس پیز،13اے ایس پیز،20ڈی ایس پیز ،11اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ،11آفس سپرنٹنڈنٹ ،10سائیکالوجسٹ ،40 انسپکٹرز، 7 لیگل انسپکٹرز ، 59سینئرٹریفک وارڈن ،10 اسسٹنٹ ،8 سٹینو گرافرز،441سب انسپکٹر، 168ٹریفک وارڈن ،13سینئر کلرک،27ڈیٹا انٹری آپریٹر، ایک جونئیرٹریفک وارڈن،147جونئیر کلرک ،122اے ایس آئی ،379ہیڈ کانسٹیبلچ ،13سینئر ٹریفک اسسٹنٹ ،6633کانسٹیبل ،225ٹ ریفک اسسٹنٹ،64کارپورل ،67 سینئرٹریفک اسسٹنٹ اور336پولیس سٹیشن اسسٹنٹ شامل ہیں جب کہ چندروزقبل پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ میں 530خواتین کانسٹیبلوں اور ٹریفک اسسٹنٹس نے ٹریننگ مکمل کی ہے ۔