مختلف علاقوں سے چار لڑکیوں سمیت 6افراد اغواء

April 30, 2024

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے چارلڑکیوں سمیت 6افراد کو اغواءکرلیاگیا۔ تھانہ صادق آباد کو عامر عباسی نے بتایا کہ میری16 سالہ ہمشیرہ (م) اور کرایہ دار کی 15 سالہ بیٹی (م) کو کسی نے اغواء کر لیا۔تھانہ ائرپورٹ کو غزالہ نے بتایاکہ میرا بیٹا اریبعمر 37 سال جو پراپرٹی کا کام کرتا ہے اغواء ہو گیا۔تھانہ مندرہ کو خالد نے بتایاکہ میرے سالے اکبر علی مرحوم کا14 سالہ بیٹا علی رضا اغواء ہو گیا ۔تھانہ دھمیال کو محمد رفیق نے بتایا کہ میر ی بیٹی (الف)عمر17 سال ،تھانہ کہوٹہ کو عباب بن رحمان نے بتایا کہ میری22 سالہ ہمشیرہ (س) اغواء ہو گئی۔