ضلع راولپنڈی کی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں سرکاری زمین کی نشاندہی رپورٹ طلب

April 30, 2024

راولپنڈی (راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) راولپنڈی ڈویژن میں مختلف منصوبوں کیلئے لینڈ ایکوزیشن کے102منصوبوں میں سے صرف تین مکمل ہو سکے ۔راولپنڈی میں34منصوبے نامکمل ہیں۔مری میں چار،جہلم میں تیرہ،چکوال میں پندرہ اور ضلع اٹک میں26لینڈ ایکوزیشن کے کام جاری ہیں۔ادھرضلع راولپنڈی میں ہاؤسنگ سوسائٹیز میں موجود سرکاری زمین کی نشاندہی کرکے رپورٹ طلب کرلی گئی ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نبیل ریاض سندھو کی زیر صدارت محکمہ مال ضلع راولپنڈی کا اجلاس ہوا۔جس میں ہدایت کی گئی کہ دیہی مراکز کی اپ گریڈیشن کی رپورٹ آئندہ اجلاس سے قبل جمع کروائی جائے۔ ضلع بھر میں کھیوٹ 94 فیصد مکمل طور پر فعال ہیں، 6 فیصد بلاک کھیوٹ ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں۔ اجلاس میں کہا گیا کہ ضلع بھر میں ڈیجیٹل خسرہ گرداوری 100 فیصد مکمل کر لی گئی ہیں۔