22سماج دشمن پکڑے گئے، اسلحہ،15مسروقہ موٹرسائیکل برآمد

April 30, 2024

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) راولپنڈی پولیس نے 9ملزموں کو گرفتار کرکے رائفل اور 11 پستول برآمد کر لئے۔ 5ملزموں سے چرس اور شراب برآمد کرلی گئی۔دھمیال پولیس نےشادی کی تقریب میں آتش بازی کرنے والے 4 ملزموں کو دھر لیا۔تھانہ ریس کورس نے دو موٹرسائیکل چوروں 5چوری شدہ موٹرسائیکل برآمدکرلئے ۔ پولیس نے ڈکیتی معہ قتل کے مقدمہ میں گرفتار ملزموں سے چھینی گئی رقم 91ہزارروپے بھی برآمد کر لی،تھانہ روات پولیس نے بھی 2رکنی بائیک لفٹر گینگ کو گرفتار کر کے 10 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لئے ۔