ایس پی ڈپلومیٹک پروٹیکشن یونٹ کی مشکوک نقل و حرکت پر نظر رکھنے کی ہدایت

April 30, 2024

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)ایس پی ڈپلومیٹک پروٹیکشن یونٹ نے ڈپلومیٹک انکلیو کے داخلی راستوں کا دورہ کیا۔ اُنہوں نے تمام اہم عمارات کے تحفظ اور مشکوک نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کی پولیس امن و امان میں خلل ڈالنے کی کسی کو اجازت نہیں دیگی۔