حکومت نے زراعت کا بیڑہ غرق کردیا، کسانوں کی آواز سنی جائے ،میاں اسلم

April 30, 2024

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر میاں اسلم کے مطابق آج منگل کو پنجاب کے تمام اضلاع میں کسان کارکن احتجاجی دھرنے دیں گے جسے روکنے کے لیے حکومت کسانوں کی گرفتاریاں کررہی ہے۔ انہوں نے "جنگ" سے گفتگو میں کہا کہ اب کسانو ں کی آواز جماعت اسلامی بنے گی۔ ہمارے احتجاج کا اگلا مرحلہ جاتی عمرہ اور بلاول ہاؤس کی طرف مارچ بھی ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے زراعت اور ملک کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔ گندم نہ خریدنے کی حکومتی پالیسی کا مقصد کسانوں کو زمین فروخت کرنے پر مجبور کرنا ہے۔ کسانوں کی آواز نہ سنی گئی توآئندہ سیزن میں کسان گندم نہیں اگائیں گے اور ملک قحط کی طرف چلا جائے گا اس لئے گندم نہ خریدنے کی پالیسی ختم کی جائے اور گندم کی فی من قیمت خرید پانچ ہزار روپے مقرر کی جائے۔