افغان صوبے ہرات میں مسلح افراد کا مسجد پر حملہ، 5 افراد شہید، 3 زخمی

April 30, 2024

تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا

افغانستان کے صوبے ہرات میں مسلح افراد نے مسجد پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 5 افراد شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔

صوبائی دفتر سے جاری ہونے والی تفصیلات کے مطابق مسجد پر حملہ گزشتہ شام ہوا، شہید ہونے والوں میں ایک خاتون اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اس حملے کی کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

رپورٹس کے مطابق کابل میں ایرانی سفارت خانے کی جانب سے حملے کی مذمت کی گئی ہے۔