پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے شیر افضل مروت کا نام فائنل کرلیا گیا، بیرسٹر گوہر

April 30, 2024

فوٹو: فائل

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کےلیے آج شیر افضل مروت کا نام فائنل کر لیا گیا ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کے دوران بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ شیر افضل مروت کا نام فائنل ہونے پر تمام تنازعات ختم ہو چکے ہیں۔

خیال رہے کہ بانی پی ٹی آئی نےگزشتہ روز اڈیالہ جیل کے کمرہ عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے مختلف ناموں پر مشاورت جاری ہے، جلد ہی نام فائنل ہوجائے گا۔

بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے شیر افضل مروت، بیرسٹر گوہر علی خان اور بیرسٹر علی ظفر سمیت دیگر ناموں پر غور کر رہے ہیں۔

انکا یہ بھی کہنا تھا کہ مجھے مشاورت ہی نہیں کرنے دی جا رہی، آج مشاورت مکمل ہو جائے گی۔

جب ان سے سوال کیا گیا کہ آپ کسی کو نامزد کرتے ہیں، پارٹی لیڈر شپ اس نام کو نہیں مانتی، پارٹی میں کیا چل رہا ہے؟ جواب میں بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ ہم نے شیر افضل مروت کا نام دیا تھا لیکن ابھی اس معاملے پر مزید مشاورت کر رہے ہیں۔