• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیر افضل مروت کا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے متعلق سوال پر جواب

شیر افضل مروت: فوٹو فائل
شیر افضل مروت: فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت کا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے متعلق سوال پر جواب سامنے آگیا۔

 جیو نیوز سے گفتگو کے دوران  شیر افضل مروت سے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس بنائے جانے سے متعلق سوال کیا گیا تو اُن کا کہنا تھا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پر دنیا موقوف نہیں، دنیا میں اور بہت سی چیزیں ہیں۔

 شیر افضل مروت سے پوچھا گیا کہ کیا حامد رضا پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے سربراہ ہوں گے؟ تو رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اُن کے خیال ہے ایسا نہیں ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ چیئرمین نے پارلیمانی کمیٹی میٹنگ میں اس کا اعلان کیا تھا۔

شیر افضل مروت سے یہ بھی سوال کیا گیا کہ ان کی خواجہ آصف سے ملاقات کیسی رہی؟، جس پر انہوں نے کہا کہ ملاقاتیں سب سے ہوتی رہتی ہیں، سب کو سلام دعا کرتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید