’ہیرامنڈی‘ کے ایک سین کیلئے ہدایتکار کی ادیتی راؤ کو بھوکا رہنے کی ہدایت

May 01, 2024

بھارتی اداکارہ ادیتی راؤ کو سیریز ہیرامنڈی کے ایک سین کےلیے سنجے لیلا بھنسالی کی جانب سے بھوکا رہنے کی ہدایت کی گئی۔

فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی پیریڈ ڈرامہ ٹیلی ویژن سیریز ہیرا منڈی آج نیٹ فلیکس پر ریلیز ہوگئی۔

یاد رہے کہ ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی پہلی او ٹی ٹی سیریز ہے، جس میں ادیتی راؤ، سوناکشی سنہا، منیشا کوئرالہ، شرمین سہگل، ریچا چڈھا اور سنجیدہ شیخ اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔

ایک بھارتی ویب پورٹل سے حالیہ گفتگو کے دوران اداکارہادیتی راؤ نے کہا کہ ایک اہم سین کے لیےہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی نے انہیں کچھ بھی کھانے سے منع کرتے ہوئے کہا آج کھانا نہیں کھانا۔

انکا کہنا تھا کہ یہ سین دراصل فائر سے بھرا ہوا تھا، اس سے مجھے ناانصافی سے ہونے والے احساس کا اندازہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ جب لاک ڈاؤن کے دوران وہ سنجے سر سے ملیں تو انہوں نے دیکھ کر جو پہلی بات کہی وہ یہ تھی کہ کتنی پتلی ہوگئی، کھانا کھاؤ جس کے بعد انہوں نے ہمیں خوب کھلانا شروع کردیا۔

سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ کام کے تجربے پر گفتگو کرتے ہوئے ادیتی راؤ نے مزید کہا کہ وہ ہمیشہ موسیقی سنتے رہتے ہیں اور انکے بارے میں جو کچھ کہا جاتا ہے اسکے برخلاف وہ اداکاروں کا کافی خیال رکھتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ وہ اپنے جوہر دکھائیں۔